15 Dec. 2024 -" خاموش دستک" launching ceremony in Karachi by حلقہ اربابِ تخلیق
لقہ اربابِ تخلیق کے زیرِ اہتمام کنیڈا سے آئے ہوئے معروف افسانہ نگار جناب حبیب شیخ صاحب کے افسانوی مجموعے " خاموش دستک" کی تقریبِ رونمائی
15 دسمبر 2024 بروز اتوار حلقہ اربابِ تخلیق کے زیرِ اہتمام کنیڈا سے آئے ہوئے معروف افسانہ نگار جناب حبیب شیخ صاحب کے افسانوی مجموعے " خاموش دستک" کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت رحمن نشاط صاحب نے کی، مہمان خصوصی جناب رفیع مصطفی صاحب اور جناب فراست رضوی صاحب تھے۔ پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شمس الضحیٰ زبیری صاحب نے کی جو تخلیق کے منتظمین میں بھی شامل ہیں۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حلقہ اربابِ تخلیق جناب حامد اسلام خان صاحب نے احسن انداز سے سر انجام دیے۔
سرپرست اعلیٰ حلقہ ارباب تخلیق جناب شیخ طارق جمیل صاحب نے اپنے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانان گرامی کا خیر مقد م کیا اور اُن کی امد پر شکریہ ادا کیا۔ جناب حبیب شیخ صاحب کی کتاب خاموش دستر کے اوپر گفتگو کرنے کے لیے جناب سیدہ افضل صاحبہ کو دعوت دی گئی جنہوں نے کتاب اور صاحب کتاب کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔
مقررین میں مہمان خصوصی جناب رفیع مصطفی صاحب، صاحب کتاب جناب حبیب شیخ صاحب کے دیرینہ ساتھی اور دوست جناب اقبال راجہ صاحب نے گفتگو کی۔ کینیڈا میں مقیم جناب نعیم اشرف صاحب کا " خاموش دستک" پر لکھا ہوا تبصرہ محمد زبیر طاہرؔ نے سامعین کی خدمت میں پیش کیا۔
آخری مقرر کی حیثیت سے صدر تقریب جناب رحمن نشاط صاحب نے مصنف کی شخصیت پر بات کرتے ہوئے ان کی کتاب خاموش دستک پر تیکنیکی انداز سے گفتگو فرمائی۔
دورانِ تقریب حلقہ اربابِ تخلیق کے منتظمین کی جانب سے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔
تقریب میں جناب حبیب شیخ صاحب کے اہل خانہ سمیت شہر کے معتبر اور معزز اہل علم دانش نے شرکت کی۔
میڈیا کوارڈینیٹر حلقہ ارباب تخلیق محمد زبیر طاہرؔ نے پروگرام کو فیس بک پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جس کی وجہ سے دور دور تک یہ تقریب دیکھی اور پسند کی گئی۔
صاحب کتاب جناب حبیب شیخ صاحب کو حلقہ اربابِ تخلیق کی جانب سے یادگاری شیلڈ سرپرستِ اعلیٰ جناب شیخ طارق جمیل اور جنرل سیکریٹری جناب حامد اسلام خان نے پیش کی۔
پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی چائے اور دیگر لوازمات سے تواضع کی گئی۔
تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں ملاحظہ فرمائیے
رپورٹ
محمد زبیر طاہر
منتظم حلقہ اربابِ تخلیق
کراچی